کورونا وائرس: امریکہ میں کل اموات 50 ہزار سے تجاوز کر گئیں، وائٹ ہاؤس کی میڈیا سے ‘ناراضگی‘


جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونی والی ہلاکتیں 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔
اب تک کووڈ 19 کی وبا سے یہ دنیا میں ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3000 سے زائد ہلاکتیں ہوئی۔
امریکہ بھر میں اس وقت 870000 کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز ہیں۔ لیکن امریکہ میں اب بھی موجودہ متاثرہ کیسز کے تناسب سے ہلاکتوں کی شرح یورپ کے مقابلے میں کم ہے۔
ہلاکتوں کی شرح میں حالیہ اضافہ شاید اس لیے بھی ہے کہ اس میں ان ہلاکتوں کو بھی شمار کیا ہے جو ممکنہ طور پر وائرس کے سبب ہوئیں۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا لوگوں کو جراثیم کش محلول کے انجیکشن لگانے اور کورونا وائرس کے متاثرین کی الٹرا وائلٹ شعاعیں علاج میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments